راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید نےکہا ہے کہ تمام محکمے مری کونٹی جینسی پلان کے سلسلے میں ہائی کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ ماسٹر پلان کی تکمیل میں آنیوالی رکاوٹوں کو دور کر کے اسے فائنلائز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بائی پاس ڈڈھیال، بستان موڑ اور بانسرہ گلی تا کالی مٹی پر جاری کام کو جلد مکمل کیا جائے۔ کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ برف باری پیشینگوئی کے پیش نظر تمام محکموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔