• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، سرکاری بینک کی غلطی 8.2 ارب بھارتی روپے اکاؤنٹ ہولڈروں کو منتقل، واپسی کی کوششیں

کراچی(نیوز ڈیسک)بھارت میں ایک سرکاری بینک تقریباً 8.2ارب بھارتی روپے (آٹھ کروڑ پاؤنڈ) واپس وصول کرنے کی کوشش کر رہا ہے ، یہ رقم غلطی سے اکاؤنٹ ہولڈروں کو منتقل ہوگئی تھی۔یونائیٹڈ کمرشل بینک (یو سی او) نے وضاحت کی کہ اس کی آن لائن ٹرانسفر سروسز میں غلطی کا مطلب یہ ہے کہ بینک نے دوسرے بینکوں کے صارفین کی جانب سے لین دین میں صارفین کو ادائیگی کر دی ،اگرچہ درحقیقت یو سی او کو فنڈز موصول نہیں ہوئے تھے۔بینک نے کہا کہ وہ 10 سے 13 نومبر تک فوری ادائیگی سروس (آئی ایم پی ایس) کو متاثر کرنے والےداخلی تکنیکی مسئلےکی تحقیقات کر رہا ہے اور اس دوران بینک نے آئی ایم پی ایس بند کر دی ہے۔یو سی او نے جمعرات کو کہا کہ اس نے غلطی سے صارفین کے اکاؤنٹس میں جمع ہونے والی رقم میں سے چھ کروڑ 20 لاکھ پاؤنڈ یا کُل رقم کا 79 فیصد واپس وصول کر لیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید