• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ڈویژن میں میٹرک کے ناقص رزلٹ پر تعلیمی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان،لودھراں، وہاڑی اور خانیوال کے سکولز کی میٹرک کے ناقص رزلٹ پر تعلیمی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی،اس بار میٹرک کے دوسرےسالانہ امتحان میں ملتان ڈویژن کے 52فیصد طلباوطالبات پاس ہوسکے ہیں ، واضح رہے کہ سرکاری کے ساتھ پرائیویٹ تعلیمی ادارے بھی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے ماتحت ہیں لیکن چیکنگ کا کوئی سسٹم نہ ہونے کے باعث ملتان تعلیمی بورڈ میں ملتان ڈویژن میں شامل 4اضلاع کا ناقص رزلٹ آنے پر تعلیمی حلقوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ ملتان ڈویژن کے تعلیمی اداروں کی ناقص ترین کارکردگی کا نوٹس لیاجائے اورمحض تنخواہیں لینے کی ڈیوٹی سرانجام دینے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے اور تعلیمی صورتحال بہتر کی جائے۔
ملتان سے مزید