• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈریسنگ روم کا ماحول جذباتی، لڑکوں کی محنت سے واقف ہوں، بھارتی کوچ

کراچی (جنگ نیوز) بھارتی ٹیم میگا ایونٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوئی ، ہیڈ کوچ راہول ڈریورڈ نے ڈریورڈ نے اعتراف کیا کہ اس وقت ڈریسنگ روم کا ماحول انتہائی جذباتی ہے،جانتا ہوں انہوں نے کیا کیاقربانیاں دی ہیں ۔

 البتہ انہوں نے کینگروز سے دباؤ میں رہنے کا تاثر مسترد کردیا، ان کا کہنا تھا کہ ہم ہرگز ڈر کر نہیں کھیلے، ہم نے دس اوورز میں80رنز بنائے تھے۔

 روہت شرما کے31گیندوں پر47رنز نے اچھے مجموعے کی بنیاد فراہم کردی تھی۔ ہم نے30سے 40 رنز کم بنائے ، ایک اچھی پارٹنر شپ مل جاتی تو290رنز بن سکتے تھے۔ لیکن جو ہوا اس کے بعد ہمیں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کپتان روہت شرما کی کھل کر حمایت کی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ وہ غیر معمولی صلاحتیوں کے مالک ہیں،انہوں نے بہترین قیادت کی اور کھلاڑیوں کو غیر معمولی توانائی فراہم کی۔

مبصرین کے مطابق ورلڈکپ فائنل میں شکست نے بھارت کی بڑے میچ جیتنے کی صلاحیت کو متاثر کیا ہے۔13ماہ قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے بھی باہر ہونا پڑا۔ ٹیسٹ چیمپئن شب کے فائنل میں شکست ہوئی تھی ۔ 

ڈریوڈ کا کہنا تھا کہ میں ان تینوں ایونٹ میں شامل رہا اور ہم نے مخصوص دن اچھا نہیں کھیلا۔ بطور کوچ یہ سب کچھ دیکھنا میرے لئے بہت مشکل ہےکیونکہ میں جانتا ہوں کہ ان لڑکوں نے کتنی محنت کی ہے، ہارنا اور جیتنا کھیل کا حصہ ہے کھیل میں سب کچھ ممکن ہے اور میچ کے دن بہترین ٹیم ہی فتح حاصل کرتی ہے۔

اسپورٹس سے مزید