کراچی(نیوزڈیسک)ایران کی شریف یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے صدر کو اس وقت برطرف کر دیا گیا جب طالبات نے لازمی ہیڈ سکارف کے بغیر خلیج فارس کے جزیرے کیش میں گریجویشن کی تقریب میں شرکت کی۔سرکاری میڈیا نے 21 نومبر کو خبر دی کہ وزیر سائنس محمد علی زلفگول نے رسول جلیلی کو ان کے عہدے سے ہٹا کر عباس موسوی کو اپنا جانشین مقرر کیا۔موسوی کے نام لکھے گئے حکم نامے میں زولفگول نے کہا کہ یونیورسٹی کے نئے صدر سے "اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی توقع ہے۔"کیش آئی لینڈ پر واقع شریف یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے بین الاقوامی کیمپس میں 81 طلباء کی گریجویشن تقریب گزشتہ ہفتے منعقد ہوئی۔