پشاور(نیوزرپورٹر) پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ایس ایم عتیق شاہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مردان کے کلاس فورم ملازم کی گزشتہ 13 ماہ سے بند تنخواہ جاری نہ کرنے پر سیکرٹری صحت کو نوٹس جاری کرتےہوئے جواب طلب کرلیا ۔فاضل بنچ نے شاہ زیب نامی درخواست گزار کی رٹ کی سماعت کی۔