اسلام آباد (نمائندہ جنگ، ایجنسیاں ) وزارت داخلہ کی سب کمیٹی ایگزٹ کنٹرول سیل نے قومی احتساب بیورو کی سفارش پر 190 ملین پائونڈ اسکینڈل میں سابق وزیراعظم، چیئرمین پی ٹی ا ٓ ئی عمران خان ، ان کی اہلیہ بشری بی بی ،سابق وزرا شیخ رشید احمد ، فواد چوہدری ، مراد سعید ، پرویز خٹک سمیت 29افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیدی ۔ غلام سرور ، مراد سعید ، پرویز خٹک ، حماد اظہر ،خسرو بختیار ، اسد عمر ، عمرایوب ، شیخ رشید احمد ، فواد چوہدری ، فرحت شہزادی شامل .ہیں، وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کا اجلاس ہوا جس میں نگران وزیرداخلہ سرفرازبگٹی، نگران وزیر مواصلات شاہد اشرف سمیت وزارت داخلہ اور دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی، اجلاس میں ای سی ایل سے متعلق مختلف نوعیت کے کیسز کا جائزہ لیا گیا، کمیٹی نے 41افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی،کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے شیخ رشید، عمر ایوب ،زلفی بخاری سمیت پی ٹی آئی کی دیگر قیادت جن میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی ، سابق وزرا سید ذوالفقار عباس ،غلام سرور خان ، مراد سعید ، پرویز خٹک ،محمد حماد اظہر ، شفقت محمود ، اعجاز احمد شاہ ، علی امین گنڈا پور ،سید علی حیدر زیدی ،مخدو م خسرو بختیار ، اسد عمر ، عمرایوب خان ، شیخ رشید احمد ، شیری مہرالنسا مزاری ، فواد چوہدری ، چوہدری محبوب سلطان ، محمد فروغ ، فرحت شہزادی ، محمد عارف رحیم ، محمد نوید اکبر ، سکندر حیات ، محمد اعظم خان ، نثار احمد ، غلام حیدر ، عارف نذیر بٹ اور رائے منظور احمد کیانی شامل ہیں ۔کمیٹی نے 13مختلف نوعیت کے کیسز اور عدلیہ کی ہدایات پر7 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کی ہے۔ اس کے علاوہ نظرثانی کیلئے پیش کی گئی اپیلوں میں سے 3افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کی گئی ہے،کابینہ ذیلی کمیٹی کی سفارشات حتمی منظوری کیلئے نگراں وفاقی کابینہ کو ارسال کی جائیں گی۔