• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران عدالتی لاڈلہ، جیل میں دی گئی سہولتوں کا عام شہری تصور نہیں کرسکتا، وزیر داخلہ

اسلام آباد ( ایجنسیاں، ٹی وی رپورٹ) نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت کا لاڈلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ عمران خان کو جیل میں دی جانے والی سہولتوں کا عام شہری تصور بھی نہیں کرسکتا،ن لیگ کو فیور نہیں دیا جارہا، سب کیلئے لیول پلینگ فیلڈ ہے،جبکہ پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ سرفراز بگٹی اگر عمران خان کو لاڈلہ کہہ رہے ہیں تو یہ زبان درست نہیں ہے، عمران خان نے جیل میں کسی زیادتی یا سہولیات کی عدم فراہمی کی شکایت نہیں کی ہے۔تفصیلات کے مطابق رطانوی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ عمران خان کی سائفر کیس میں 28 نومبر کو پیشی کے حوالے سے عدالت کے حکم کو من و عن تسلیم کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں نواز شریف پر جو کیسز بنے وہ زیادہ تر بے بنیاد تھے اور تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہوگا کہ بیٹے سے تنخواہ لینے کے جرم میں کوئی نا اہل ہوا ہے۔ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کو کوئی فیور نہیں دیا جارہا، حکومت کیلئے نواز شریف اور بلاول بھٹو ایک جیسے ہیں اور دونوں قابل احترام ہیں ۔

اہم خبریں سے مزید