• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈبلن میں فسادات کرنے والوں نے آئرلینڈ کو شرمندہ کردیا، وزیراعظم لیووارڈکر

لندن (اے ایف پی) آئرش وزیر اعظم لیو وراڈکر نے گزشتہ روز کہا کہ اسکول میں چاقو سے حملے کے بعد ڈبلن میں پولیس سے تصادم اور دکانوں کو لوٹنے والے مظاہرین کونفرت نے تحریک دی تھی اوریہ آئرلینڈ کیلئے باعث شرم ہیں۔واضح رہے کہ جمعرات کی رات آئرلینڈ کے دارالحکومت میں تین بچوں کے چاقو کے وار سے زخمی ہونے کے بعد تشددپھوٹ پڑا،جو کہ آئرلینڈ کی تاریخ میں گزشتہ کئی دہائیوں میں نہیں دیکھا گیا۔ پولیس کے مطابق اس نے 34 مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔ لیو وراڈکر نے فسادیوں کو مجرم قرار دیتے ہوئےہوئے کہا کہ تشدد میں ملوث افراد نے ڈبلن ، آئرلینڈ ، اپنے خاندانوں اور خود کو شرمندہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید