• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی سطح پر یوم زکوٰۃ منانے کا سلسلہ جاری، ملتان میں آگاہی واک

ملتان(سٹاف رپورٹر)صوبائی زکوٰۃ کونسل کی جانب سے پنجاب بھر میں ضلعی سطح پر یوم زکوٰۃ منانے کا سلسلہ جاری ہے، جس کا مقصد مخیر افراد کو بنکوں کے ذریعے زکوٰۃ کی کٹوتی کے لئے قائل کرنا ہے تاکہ مستحقین کی امداد کا سلسلہ جاری رکھا جا سکے۔ اس سلسلےمیں محکمہ زکوٰۃ و عشر آفس ملتان میں سیمینار ہوا اور آگاہی واک کی گئی، جس کی قیادت ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسر ملتان محمد اسماعیل سیال نے کی۔ ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسر مہر اسماعیل سیال کا کہنا تھا کہ محکمہ زکوٰۃ وعشر کے پاس زکوٰۃ بجٹ غربت کی شرح کے مقابلے میں ناکافی ہے اس رقم میں اضافے کی یقیناً ضرورت ہے۔
ملتان سے مزید