لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ ، عام انتخابات کا فیصلہ عوام کے ہاتھوں میں ہے ،بلاول بھٹو کی خدمات سےمخالفین خوفزدہ ہو گئے ہیں ،اپنی خدمات سے وہ عوامی لیڈر بن گئے ہیں ،وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی مشن کو عملی جامع پہنانے کی مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے عبدالقادرشاہین کی قیادت میں پارٹی رہنماوں کے وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔