کوئٹہ(پ ر)عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ ضلعی کابینہ کا تعارفی اجلاس باچاخان مرکز میں زیر صدارت ضلع کوئٹہ صدر ثناء اللہ کاکڑ ہوا جس میں 26 نومبر کو شہدا وطن شہید جیلانی خان اچکزئی، شہید اسد خان اچکزئی کی برسی اور شہید ارباب غلام ایڈووکیٹ کی چہلم کے موقع پر چمن ماڈل ہائی سکول میں منعقد جلسہ عام اور 3 دسمبر کو عزیز ماما کی برسی کے حوالے سے سیر حاصل بحث ہوئی اجلاس میں شہدا وطن جیلانی خان اچکزئی شہید، اسد خان اچکزئی شہید ، ارباب غلام کاسی ایڈوکیٹ شہید اور عزیز ماما کے قومی تحریک کیلئے ان کے عظیم قربانیوں، محکوم پشتونخواء وطن پر قومی سیاست کی داغ بیل کیلئے انکے شب و روز جدوجہد پر خراج تحسین پیش کیا گیا اجلاس میں 26 نومبر کو شہدا وطن چمن جلسہ میں بھرپور اور بڑی تعداد میں شرکت کیلئے تمام بنیادی یونٹوں سے رابطہ کیا جائے گا اور کچلاک پشین بائی پاس جلوگیر مقام پر 7:30 بجے جلوس کے شکل میں روانگی ھوگی جبکہ 3 دسمبر کو ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام سائنس کالج ظریف شہید آڈیٹوریم میں پشتون قومی تحریک کے عظیم رہنما عزیز ماما کے برسی کا انعقاد کیا جائے گا جس میں عزیز ماما کے لازوال قربانیوں پر صوبائی اور ضلعی قائدین خطاب کریں گے۔