• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں آج بجلی بند رہنے کی اطلاع

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کیسکو کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوں پر ضروری مرمت کے سلسلے میں اتوار 26 نومبر کو شیخ ماندہ گرڈ اسٹیشن کے ائیرپورٹ روڈ ، ایف سی ، واسا ، کڈنی سینٹر ، دوستین ، بیوٹمز ، داریم ، چشمہ نوحصار،ویسٹرن بائی پاس فیڈرز سے صبح10بجے سے دوپہر 2 بجے تک ، کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے اسٹیڈیم فیڈرسے دوپہر2بجے تا شام 6بجے بجلی بندرہے گی کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں بجلی کے کھمبوں کی شفٹنگ اور ترقیاتی کام کے سلسلے میں27 نومبر کو شیخ ماندہ گرڈ اسٹیشن کے ویسٹرن بائی پاس، کڈنی، دوستین، ادیان،جبل نور، خروٹ آباد،داریم،چشمہ فیڈرز سے صبح10بجے تا شام 4بجے ‘ کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے ملک پلانٹ فیڈر صبح10بجے سے سہ پہر ساڑھے تین بجے تک بجلی بندرہے گی27نومبرکو بھی132 کے وی ٹرانسمیشن لائن پر کام کے سلسلے میں تربت اور تمپ گرڈاسٹیشنوں سے صبح9بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی ۔
کوئٹہ سے مزید