• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر کو عہدے سے ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) عدالت عظمیٰ میں دائرکی گئی ایک آئینی درخواست میں صدر مملکت عارف علوی کیخلاف اختیارات کے غلط استعمال اور عہدے کی تضحیک کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں کام سے روکنے اور عہدے سے ہٹانے کی استدعا کی گئی ہے ،درخواست گزار ،غلام مصطفیٰ خان نے ہفتہ کے روز آئین کے آرٹیکل 184 کی شق 3 کے تحت دائر کی گئی درخواست میں صدر مملکت عارف علوی،انکے پرنسپل سیکرٹری اور وفاقی وزارت قانون وانصاف کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ عارف علوی نے اپنے صدارتی دفتر کو تحریک انصاف کی سیاسی سرگرمیوں کے لیے وقف کر رکھا ہے۔
اہم خبریں سے مزید