• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں وزیراعظم دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ متحدہ عرب امارات کےدو روزہ دو رے پر ابو ظہبی پہنچ گئے جہا ں ابو ظہبی کے البطین ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات کے وزیر انصاف عبداللہ سلطان بن عواد النعیمی اور پاکستانی سفارتی اہلکار وں نے وزیراعظم کا استقبال کیا،امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات،مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کرینگے ، نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کریں گے،یہ ملاقات سیاسی، اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری، ثقافتی، دفاع اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات سمیت دیگر شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کا موقع فراہم کرے گی، دورے میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان توانائی، پورٹ آپریشنز کے منصوبوں، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ، فوڈ سیکیورٹی، لاجسٹک، کان کنی، ایوی ایشن اور بینکنگ اینڈ فنانشل سروسز کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے تعاون سمیت مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے،پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید گہرے ہوئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید