راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں نوعمر لڑکے سمیت 4افراد جان کی بازی ہارگئے ،تھانہ صادق آبادکو صفدر حسین نے بتایا کہ میری بیٹی سعدیہ کی شادی 6سال قبل عادل سے ہوئی تھی میرے بھائی نے بتلایا کہ سعدیہ کو گولی لگ گئی ہے۔شکریال میں موقع پر پہنچا تو ضمیر اختر نے بتلایا کہ عادل ضمیر اپنے پسٹل سے خود کشی کرنے کی کوشش کر رہا جس کو پکڑ کر روکا تو فائر چل گیا جو سعدیہ کو لگا، جس سے وہ زخمی ہو گئی ۔عادل ضمیر نے گلی میں جا کر پسٹل سے خود کشی کر لی ۔ تھانہ صادق آبادکو سلیم رضا نے بتایاکہ میرا بھتیجا زائر عباس عمر11سال سائیکل چلاتے ہوئے گھر سے نکلا تو جہاز گراؤنڈ کے قریب ایک ٹریکٹر ٹرالی آئی جس نے میرے بھتیجے کو ٹکر ماری او وہ چل بسا۔تھانہ کینٹ اور تھانہ پیرودھائی کے علاقوں میں دونامعلوم افراد جان کی بازی ہارگئے ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق دونوں افراد حلیے سے نشئی معلوم ہوتے ہیں ۔