پشاور (خصوصی نامہ نگار) زلزلوں اور قدرتی آفات میں نقصانات سے بچاؤ کیلئے مضبوط عمارتی ساخت اور عمارتوں کی تعمیر کے قواعد وضوابط پر عمل درآمد یقینی بنانے کے سلسلے میں شعبہ سول انجینئرنگ یونیورسٹی آف اینڈ ٹیکنالوجی پشاور، اکیڈمی آف سائنس، انجینئرنگ کونسل، سائنس فاؤنڈیشن اور ایکول پولی ٹیکنک فیڈرل لاسانے ای پی ایف ایل سوئٹزرلینڈ کے سا تھ باہمی اشتراک سے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ زلزلہ پیمائی اور مضبوط عمارتی ساخت میں تحقیق کو فروغ دیا جائے گا۔ مقررین میں ای پی ایف ایل کے ڈاکٹر ایگور ٹومک، چیئرمین سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ارشاد احمد، پروفیسر ڈاکٹر امجد نصیر اور نیشنل یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹرمحمد عثمان شامل تھے۔