• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس بلوچستان بھر میں جعلی مقابلوں کا نوٹس لیں، نصراللہ بلوچ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ تربت واقعہ سمیت بلوچستان بھر میں مبینہ فیک ان کاؤنٹر واقعات کا نوٹس لیکر انصاف فراہم کرئیں۔یہ بات انہوں نے اتوار کو لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے قائم کیمپ میں حوران بلوچ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ روز تربت میں سی ٹی ڈی کی جانب سے 3 افراد کو مبینہ طور پر فیک ان کاؤنٹر میں قتل کرکے مقابلے میں مارے جانے کا دعویٰ کیا گیا حالانکہ مذکورہ افراد کے کیسز وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے پاس درج ہیں ۔ بالاچ کو 28 اکتوبر کو آبسر تربت ، شکور بلوچ کو 25 جون کو تمپ اور سیف اللہ کو رواں اگست میں آبسر تربت سے حراست میں لیا گیا تھا ۔انہوں نے بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ تربت واقعہ سمیت بلوچستان بھر میں مبینہ فیک ان کاؤنٹر واقعات کا نوٹس لیکر انصاف فراہم کرئیں۔
کوئٹہ سے مزید