• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپورخاص، بارات روکنے اور مہورت نکل جانے کے باعث شادی نہ ہوسکی، کولہی برادری کاپولیس کیخلاف احتجاج و دھرنا

میرپورخاص (رپورٹ: سید محمد خالد)سائونڈ ایکٹ کے تحت کولہی برادری کی بارات روکنے اور مہورت نکل جانے کے باعث شادی نہ ہوسکنے پر پولیس کیخلاف کولہی برادری نے احتجاجی ریلی نکالی اور میرپورخاص پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا۔احتجاج میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل تھی۔ پولیس نے معاملے کی انکوائری شروع کردی ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ دو روز قبل سامارو میں پولیس کی جانب سے بارات کی تذلیل کی گئی اور سندھ سائونڈ ایکٹ کو بنیاد بناکر کئی گھنٹے بارات کو روکے رکھا۔ جبکہ دولہا کے دو بھائیوں کے خلاف سائونڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کیا گیا۔ اس دوران مہورت کا وقت گزرگیا اور شادی کی رسم نہ ہوسکی۔

ملک بھر سے سے مزید