اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد)فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اعلیٰ سطح پر انتظامی ذمہ داریوں میں ردوبدل، جبکہ ان لینڈ ریونیو سروس کے افسران کی انتظامی سطح پر تقرریوں اور تبادلوں کا عمل جاری ہےان لینڈ ریونیو سروس کے افسران کو اضافی چارج سونپ دیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 21 کے افسر مسٹر زبیر بلال، جو اس وقت ممبر (آئی آر آپریشنز) ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، کو ممبر (آئی آر پالیسی) کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا ، جو وہ اپنے موجودہ فرائض کے ساتھ انجام دیں گے۔