• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں آگ لگنے کے واقعات، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) مختلف علاقوں میں آگ لگنے کے واقعات ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق عزیز آباد میں گودام میں آتشزدگی کی اطلاع پر پولیس اور فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا ۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پر پہنچ گئی ۔ آگ عزیز آباد 4 نمبر میں امام بارگاہ کے قریب واقع گودام میں لگی ۔ فائر فائیٹرز نے گودام میں لگی آگ پر آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بجھا دیا ۔ فائر بریگیڈ کے مطابق گودام میں کچرا موجود تھا جس میں آگ لگی تھی ۔ آگ لگنے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔دوسری جانب شیر شاہ گلبائی کے قریب نجی بینک میں آگ لگ گئی۔آگ عمارت کی پہلی منزل پر لگی تھی جس پر قابو پا لیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید