کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا ہےکہ ا مام حسینؑ کی ولادت حق و صداقت کی دائمی فتح کی علامت ہے، کربلا کا پیغام ہر دور کے مظلوم کے لیے حوصلے اور بیداری کا درس ہے، مام حسینؑ نے ثابت کیا ظلم کے سامنے جھکنا سب سے بڑی شکست ہے، آج کے حالات میں حسینیؑ فکر عوام کے لیے مشعلِ راہ ہے، اقتدار نہیں، اصول حسینیؑ راستے کی بنیاد ہیں، انھوں نے کہا کہ حق کے ساتھ کھڑا ہونا ہی امام حسینؑ سے سچی عقیدت ہے، کربلا ہمیں خاموشی نہیں، مزاحمت کا شعور دیتی ہے، امام حسینؑ کا نام رہتی دنیا تک ظلم کے خلاف آواز رہے گا۔