کراچی(پی پی آئی) ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کےجاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستانی روپے نے جمعہ کو بڑی بین الاقوامی کرنسیوں کے مقابلے میں اپنی گراوٹ کا سلسلہ جاری رکھا جس کے ساتھ ہی امریکی ڈالر اوپن مارکیٹ میں 280 کی اہم حد عبور کر گیا۔