کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے مستقل ہونے والے 10 جج صاحبان نے حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ ظفر احمد راجپوت نےحلف لیا، اٹارنی جنرل ، وکلا اور ججز کے اہل خانہ کی شرکت ، ، حلف اٹھانے والوں میں جسٹس میراں محمد شاہ، جسٹس تسنیم سلطانہ، جسٹس ریاضت علی سحر، جسٹس محمد حسن اکبر، جسٹس عبد الحمید بھرگڑی، جسٹس جان علی جونیجو شامل، جسٹس نثاراحمد بھانبھرو، جسٹس علی حیدر ادا، جسٹس محمد علی قاسم علی ہادی اور جسٹس محمد جعفر رضا شامل ہیں۔ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس خالدحسین شاہانی اورجسٹس فیض الحسن شاہ کو مستقل نہیں کیا گیا۔