• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین PTA سے خالد آرائیں کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان سے کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئر مین خالد آرائیں کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی اور ضلعی سطح پر انٹرنیٹ سروسز کے لائسنس کے اجرا ءکے فیصلے کو سراہا، وفد نے کہا کہ یہ فیصلہ کیبل آپر یٹر ز کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتا ہے اور اس سے صارفین کو موجودہ کیبل نیٹ ورکس کے ذریعے ٹی وی کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ کی سہولت بھی میسر ہو گی، چیئر مین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے کہا کہ یہ اقدام سمال انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز کو در پیش چیلنجز کے حل اور ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کے فروغ کے پیش نظر متعارف کرایا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید