• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ گل پلازہ: جاں بحق افراد کے لواحقین کو رہائشی پلاٹ دیں گے، گورنر سندھ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو ایک، ایک رہائشی پلاٹ دیا جائے گا ،گورنر نے متاثرین اور تاجر برادری کے لیے فوری جامع ریلیف اور بیل آؤٹ پیکیج دینے کا مطالبہ بھی کیا،گورنر ہاوس میں گل پلازہ کے متاثرین کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ پورے پاکستان اور دنیا کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے مگر ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود متاثرہ خاندانوں کی آہیں اور سسکیاں ختم نہیں ہوئیں۔

ملک بھر سے سے مزید