کراچی (اسٹاف رپورٹر)بھینس کالونی میں زمین کی کھدائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولیوں سمیت دیگر سامان برآمد ہوا ۔پولیس کے مطابق بھینس کالونی میں قائم ایک پلاٹ پر کام کے دوران مالک کی جانب سے کی جانے والی کھدائی کے دوران کچھ اسلحہ دکھائی دیا جس پر انہوں نے فوری طور پر پولیس سے رابطہ کر کے اطلاع دی ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کو سیل کر کے کھدائی کے دوران پرانا زنگ آلود اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لیں ۔