• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

128 اوورسیز اپلائمنٹ پروموٹرز کو حتمی شوکاز نوٹسز جاری

کراچی(اسد ابن حسن) منسٹری اف اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ کے ماتحت ادارے بیورو اف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے ملک بھر کے 128اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کو حتمی شوکاز نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ جن پروموٹرز کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں انہوں نے اپنے لائسنسوں کی تجدید نہیں کروائی ہے مگر وہ کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں۔ لائسنس کی تجدید نہ کروانے والے 1985 سے لے کر 2016تک کے ہیں۔ سب سے زیادہ پروموٹرز کا تعلق راولپنڈی سے ہے اور ان کی تعداد 45 ہے۔ 45ہی کا تعلق لاہور سے، 18 کا کراچی سے اور باقی 20کا تعلق سیالکوٹ، پشاور اور ملتان سے ہے۔