• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلقات پر نوکریاں دینی ہیں تو جامعات بند کردیں، چیف جسٹس

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے سرکاری خط و کتابت اورنوٹیفکیشنز پر افسران کا نام لکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ سرکاری کاغذات اور نوٹیفکیشن پر افسر کا عہدہ اور نام دونوں لکھے جائیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ اشتہات میں اسٹنٹ کنزرویٹیو افسر کیلئے عمر کی حد 30سال مانگی گئی، 15سال کی رعایت دیکر 45سال کے بڈھوں کو بھرتی کیا گیا، عمرکی رعایت مخصوص حالات میں مل سکتی ہے، تعلقات پر نوکریاں دینی ہیں تو جامعات بند کردیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں اسسٹنٹ کنزرویٹیو جنگلات کی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بھرتیوں کے عمل پر سخت اظہار برہمی کیا۔

اہم خبریں سے مزید