• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رازداری کی خلاف ورزی، نگراں وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) رازداری کی خلاف ورزی، نگراں وزیراعظم نے نوٹس لے لیا، پی ایل ایل کی ساکر کیساتھ پُرفریب حرکت پر معاملے کی تفتیش، رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت، پی ایل ایل نے ساکر کی پیش کردہ بولی کو او کیو ٹریڈنگ سے مزید کم قیمت بولی کیلئے بطور آلہ استعمال کیا تھا۔ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) کی جانب سے آذربائیجان کی سرکاری کمپنی ساکر کی پیش کردہ قیمت کو استعمال کرنے کی پُرفریب حرکت پر ایکشن میں آگئے اور سیکرٹری پٹرولیم کو پی ایل ایل کی جانب سے ساکر کے ساتھ رازداری کی خلاف ورزی کے معاملے کی تفتیش کرکے انہیں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) کی جانب سے رازداری کی خلاف ورزی کی گئی تھی جس نے سب سے کم بولی لگانے والی، او کیو ٹریڈنگ ( 18.46 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو)، سے مزید بولی کی قیمت کو نیچے لانے کے لئے بطور آلہ آذری سرکاری کمپنی ساکر کی جانب سے پیش کردہ قیمت کا استعمال کیا تھا۔ وزیر اعظم اس وقت کاپ 28 میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات میں ہیں۔
اہم خبریں سے مزید