کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال جرگے کا فیصلہ، مبینہ تصاویر وائرل ہونے پر لڑکی قتل، سپریم کورٹ کی مداخلت کے باوجود ایسے واقعات کی روک تھام کیوں نہ ہوسکی؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ پاکستان کی عدالتوں میں انصاف ملتا نہیں انصاف بکتا ہے،کسی کو موت کی سزا دینے یا غیرت کے حوالے سے کوئی فیصلہ کرنے والے جرگے غلط ہیں۔