دی ہیگ (اے ایف پی)ہالینڈ کے انتہائی دائیں بازو کے شدت پسند لیڈر گیریٹ ولڈرز کی جانب سےحکومت تشکیل دینے کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہےاور اس مذاکرات کار’اسکاؤٹ ‘ کو کرپشن کے الزامات پر مستعفی ہونا پڑا ہے جسے گیریٹ نے حکومتی اتحاد بنانے کےلیےمذاکرات کا کام سونپا تھا۔
یورپ بلکہ دنیا بھر میں سیاسی رہنما ہالینڈ میں ہونے والی سیاسی پیشرفتوں کو غور سے دیکھ رہے ہیں اور وہ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آیا ویلڈر زاور اس کے پی وی وی فریڈم پارٹی اپنے اسلام مخالف، تارکین وطن مخالف اور یورپی یونین مخالف خیالات کے باوجود حکومت بنا پاتی ہے یا نہیں۔
ویلڈرز نے بدھ کو اس وقت ایک سیاسی زلزلہ برپا کردیا تھا جب اس کی پارٹی نے 150 کے ایوان میں 37نشستیں جیت لیں اور وہ ایسی پوزیشن میں آگیاجہاں وہ ڈچ وزیراعظم مارک روتے کی جگہ لے سکتا تھا۔