پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور میں انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ طور پر آغاز کر دیا گیا ہے جوتین دسمبر تک جاری رہے گی۔ ڈپٹی کمشنر آفاق وزیر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس) نوید اکبر اور اسسٹنٹ کمشنر زاہد یونس کے ہمراہ حسن خیل کے علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا۔