کراچی( اسٹاف رپورٹر) قائد اعظم انٹرنیشنل ٹرسٹ برطانیہ کے ایک وفد نے ٹرسٹ کے بانی راجہ محمد اشتیاق کی قیادت میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری اور فاتحہ خوانی کی ، وفد نے لیاقت علی خان، فاطمہ جناح اور سردار عبد الرب نشتر سمیت دیگر کے مزارات پر بھی حاضری دی اور قائد اعظم اکیڈمی کا دورہ کرکے بانی پاکستان کے زیر استعمال گاڑیوں استعمال میں رہنے والی دیگر اشیاء کا مشاہدہ کیا۔