کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد تجاوزات عدالت نے پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کے خلاف سرکاری اراضی پر قبضے کےکیس میں شریک ملزمان کی غیر حاضری کے باعث فرد جرم کی کارروائی مئوخر کردی ،آئندہ سماعت پر حلیم عادل شیخ اور دیگر پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکا ن ہے۔