• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے مجاز حکام کی منظوری کے بغیر کارروائی نہیں کرتا‘ ترجمان

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے ترجمان نے کہا ہے کہ ایف آئی اے مجاز حکام کی منظوری اور عدالتی اجازت کے بغیر کوئی چھاپے نہیں مارتا، کوئٹہ شہر میں جرائم پیشہ گروہ ایف آئی اے بلوچستان کا نام استعمال کر کے ادارے کو بدنام کرنے کی سازش کر رہا ہے جس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ترجمان نے کہا کہ گزشتہ چند روز سے میڈیا میں رپورٹس آ رہی ہیں کہ ایف آئی اے بلوچستان کا نام استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی مالیاتی فائدے اور استحصال کے لئے رہائشی اور تجارتی احاطے میں داخل ہو کرنقدی اور قیمتی اشیاءلی گئی ہیں جس کی ایف آئی اے بلوچستان تردید کرتے ہوئے وضاحت کرتا ہے کہ یہ جرائم پیشہ گروہ ایف آئی اے بلوچستان کا نام استعمال کر کے ادارے کو بدنام کرنے کی سازش کر رہا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ ایف آئی اے ایک ذمہ دار ادارہ ہے اور کسی بھی شکایت پر مجاز حکام کی منظوری اور عدالتی اجازت کے بعد متعلقہ علاقے کے تھانے کو آگاہ کر کے کارروائی کرتاہے ۔ایف آئی اے بلوچستان زون کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہونےاور ادارے کا نام غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائے گا ۔ عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے سمنگلی روڈ کوئٹہ پر واقع ایف آئی اے کے مرکزی دفتر کو فوری طور پر واقعات کی اطلاع دینا ضروری ہے۔
کوئٹہ سے مزید