• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرغون ہاؤسنگ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد کی کیو ڈی اے حکام سے ملاقات

کوئٹہ ( پ ر) زرغون ہاؤسنگ ویلفئیر ایسوسی ایشن کے صدر محمد رمضان ملا خیل کی سربراہی میں ایسوسی ایشن کے وفد نے گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل اور سیکرٹری کیو ڈی اے سے ملاقات کی ۔ جس میں کھلی کچہری میں کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کے بارے میں تفصیل سے بات چیت ہوئی۔ سیکرٹری کیو ڈی اے نے زہواک کے وفد کو بتایا کہ زرغون ہاؤسنگ اسکیم کی باؤنڈری وال، سیکورٹی اور اسٹریٹ لائٹس کے مسائل جلد حل کیے جائینگے۔جبکہ اسکیم کے رہائشیوں کو ٹیوب ویل سے پائپ لائنوں کے ذریعے پانی کی فراہمی پر واسا کیساتھ خط و کتابت چل رہی ہے اس کے علاوہ بھی اسکیم کے دیگر ترقیاتی کاموں کیلئے متعلقہ محکموں سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔ملاقات میں اسکیم سے ٹرانسفارمرز کی چوری اور ان کی دوبارہ تنصیب کے بارے میں بھی اہم فیصلہ کیا گیا۔انہوں نے وفد کو بتایا کہ اسکیم میں بننے والے ہسپتال کو جلد فعال بنانے کیلئے بھی محکمہ صحت اور دیگر اداروں سے کیو ڈی اے کا رابطہ ہے اور اس ہسپتال کو جلد فعال بنایا جائیگا۔ ایسوسی ایشن کے صدر محمد رمضان ملا خیل نے کیو ڈی اے حکام کو بتایا کہ رات کی سیکورٹی کیلئے ایسوسی ایشن نے ایک پرائیویٹ کمپنی کی خدمات حاصل کی ہیں اور کسی نا خوشگوار واقعے کی روک تھام کیلئے سیکورٹی گارڈز کے گشت کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے تاہم دن کے وقت اسکیم میں تعینات کیو ڈی اے کے چوکیداروں کو مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر ڈی جی کیو ڈی اے نے سیکورٹی سے متعلق بعض اہم احکا مات بھی جاری کیے۔
کوئٹہ سے مزید