• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی ایچ آئی کے ملازمین کو مستقل کیا جائے‘ رحیم کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف ضلع کوئٹہ کے صدر محمد رحیم کاکڑ نے وزیراعلیٰ، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر پی پی ایچ آئی کے تمام ملازمین کو ریگولر کیا جائے۔ جب سے صوبے میں بی یو ایچ آئی کی سروسز پی پی ایچ آئی کے حوالے کی گئی ہیں عوام کو بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ لیول پر محکمہ صحت کے تمام اداروں کو سپورٹ کیا جائے اور ان کے مسائل حل کئے جائیں۔
کوئٹہ سے مزید