• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ نے قتل کے مقدمات میں ملوث چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ نے تین قتل کے مقدمات میں ملوث چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس ذرائع کے مطابق سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ نےقتل کے مقدمات میں ملوث چھ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ قبضے میں لے لیا پولیس ذرائع کے مطابق 20ستمبر کو مغربی بائی پاس پر گاڑی میں فائرنگ کے واقعے میں ایک نوجوان مصور خان جاں بحق جبکہ ایک نوجوان التمش زخمی ہو گیا تھاسیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ نے اس واقعے میں ملوث ایک ملزم شاہنواز کو 18اکتوبر کو گرفتار کر لیا تھا جبکہ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے ٹیم چھاپے مار رہی تھی ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز ٹیم نے واقعے میں ملوث مزید دو ملزمان کریم عرف کریمی اور آدم خان کو بھی گرفتار کر لیا جبکہ ایک اور قتل کے مقدمے میں مطلوب چار ملزمان ایراہیم ٗ قدرت اللہ ٗ احمد اللہ اور جمعہ خان کو گرفتار کر کے ایک ایل ایم جی ٗ دو کلاشکوف ٗ ایک سنیپر گن قبضے میں لے لی گرفتار ملزمان شالکوٹ پولیس کو چار مقدمات میں بھی مطلوب تھے ۔
کوئٹہ سے مزید