• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنسی تحقیق کسی بھی قوم کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے، ڈاکٹر عطاالرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی اور پروفیسرامریطس ڈاکٹر عطا الرحمٰن نے کہا ہے کہ نوخیز ذہنوں کو نئے اُفق حاصل کرنے کے عنوان سے کسی بھی قوم کی ترقی و کامیابی میں سائنسی تحقیق کا کردار انتہائی کلیدی ہوتا ہے، مختلف امراض بالخصوص سرطان کے علاج میں قدرتی مرکبات کا کردار بھی اہم ہے۔ یہ بات انھوں نے منگل کو ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیور میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی) جامعہ کراچی کے زیرِ اہتمام بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم(آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی میں مالیکیولر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ کے موضوع پر جاری 4 روزہ آٹھویں بین الاقوامی سمپوزیم کم ٹریننگ کورس (27تا30نومبر) کے سب سے پہلے لیکچر کے دوران کہی۔