کراچی(اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاؤن میں پولیس پارٹی کی جانب سے تاجر کے گھر میں 2 کروڑ روپے کی ڈکیتی اور سونا لوٹنے میں ملوث مزید2ملزمان شاہ رخ اور سہیل کو گرفتار کرلیا ، پولیس کے مطابق دونوں ملزمان پرائیویٹ شہری ہیں اور چھاپے کے وقت پولیس اہلکاروں کے ہمراہ گھر میں بھی داخل ہوئے تھے جبکہ سہیل نے گھر کے اندر بدتمیزی کی تھی، گرفتار دونوں ملزمان لیاقت آباد اور سپر مارکیٹ کے رہائشی ہیں، ملزمان سے ڈکیتی کے حوالے سے تفتیش جاری ہے، پو لیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کیس میں اب تک 6 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے ، گرفتار ملزمان میں ڈی ایس پی عمیر طارق بجاری ، اظہار ، ستار اور محفوظ شامل ہیں۔