اسلام آباد (خبرنگار) سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن نے ا سلام آباد ہائیکورٹ کے زیر اہتمام قائم مصالحتی سنٹر کا افتتاح کر دیا ، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ مصالحتی سنٹر عدلیہ کا حصہ ہے جو مقدمات کو کم کرنے میں مدد دے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ مصالحتی مرکز کے بعد عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی،جسٹس محسن اختر کیانی ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب ، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان ، جسٹس (ر) عارف حسین خلجی اور جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔