• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے اسلام آباد میں ملاقات کی، اس موقع پر دونوں ملکوں میں فٹبال کا معیار بہتر بنانے کیلئے مشترکہ منصوبوں کے معاملات زیر غور آئے، حال میں نارملائزیشن کمیٹی اورسعودی فٹبال فیڈریشن کے مابین تعاون کیلئے ہونے والے معاہدے کو خوش آئند قرار دیا۔