• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹاؤن ڈکیتی کیس، ڈی ایس پی سمیت 5 ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے اورنگی ٹاؤن ڈکیتی کیس میں و ڈی ایس پی عمیر طارق سمیت گرفتار5ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ۔اورنگی ٹاؤن میں گھر میں ڈکیتی واردات سے متعلق کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت کے روبرو ہوئی، گرفتار پانچ ملزمان کو پولیس نے عدالت میں پیش کیا۔عدالت نے تفتیشی افسر کو ڈی ایس پی عمیر طارق کا موبائل کھولنے کے لئے پن کوڈ لینے کی اجازت دے دی،عدالت نے تفتیشی افسر کو آج تک جیل میں عمیر طارق سے پن کوڈ لینے کا وقت دیا ،پولیس کی جانب سے گرفتار 5 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا ۔تین ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پرپیش کیا گیا۔ گذشتہ روز گرفتار ہونے والے مزید دو ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا،ملزمان میں اظہار، ستار، محفوظ، سہیل اور شاہ رخ شامل ہیں،عدالت نے پانچوں ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی، ملزمان کو کپڑے سے چہرہ ڈھانپ کر عدالت لایا گیا ،تفتیشی افسر کی جانب سے ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ دو ملزمان سہیل رضوی اور شاہ رخ کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید