• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی قیمت میں 3 روپے 53 پیسے یونٹ اضافے کا امکان

اسلام آباد(این این آئی)بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ 

یہ اضافہ اکتوبر 2023ء کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، جس پرنیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کی۔ن

یپرا کے مطابق سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت مکمل ہو چکی ہے۔ اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کیا جائے گا۔

فیول پرائس اور بقایا جات کی مد میں سی پی پی اے کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں من و عن اضافے کی صورت میں جی ایس ٹی سمیت بجلی صارفین پر تقریباً 40ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

اہم خبریں سے مزید