کراچی (ٹی وی رپورٹ) نوازشریف کا ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کالعدم سے متعلق جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ کورٹ نے نواز شریف کو میرٹ پر بَری کیا ہے،تین کیسز میں سے دو ختم ہوگئے ہیں، اب ایک کیس رہ گیا ہے ،العزیزیہ کا کیس میں بھی سرخرو ہوں گے، سینئر صحافی حامد میر نے کہا کہ نیب پہلے یہ بتائے ریفرنس فائل کیوں کیا تھا اور واپس لیا ہے تو کیوں لیا ہے قوم کا وقت اور پیسے ضائع کیے گئے میڈیا پر اتنی کوریج کرائی گئی، ماہر قانون عمران شفیق ایڈوکیٹ نے کہا کہ نیب نے جو موقف اختیار کیا ہے میں ا سکی تائید کرتا ہوں۔سابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اسی کیس میں جب مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا کیس آیا جو پندرہ پیشیوں پر محیط تھا اور کورٹ نے احتیاط برتی کہ کہیں کوئی ثبوت ہو جو کہ قانون مواد ہو تو نیب اُس کو ہائی لائٹ کرے ۔ عدالت نے نیب کے پراسیکیوٹر کو کہا کہ آپ کے پاس کچھ ایسی شہادت ہے جس کو ہمارے سامنے رکھنے سے فیصلہ مختلف ہوسکتا ہے تو پچھلی دفعہ کی طرح اُن کے پاس کوئی ایسی چیز نہیں تھی جو نوازشریف اور ان کی بیٹی کو ان پراپرٹیز سے منسلک کرتی اور وہ مجرم کہلاتے کورٹ نے انہیں میرٹ پر بَری کیا ہے۔تینوں کیسز جس میں سے دو آج ختم ہوگئے ہیں اور اب ایک کیس رہ گیا ہے یہ تینوں مقدمات ایک ہی جی آئی ٹی کیس نکلے اور ایک ہی پروسیڈنگ کا حصہ ہے ۔ امجد پرویز نے تین دفعہ کہا کہ تاریخ میں آج تک ایک سے زیادہ مقدمے قائم نہیں کیے گئے جبکہ اس کیس میں آمدن سے زائد اثاثے رکھنے پر تین مقدمات کھڑے کیے گئے تھے۔