• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سقوط نظام انصاف ہوا، نواز کو سزا دینے والوں کا احتساب ہونا چاہئے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق کے سوال کیا ایون فیلڈ ریفرنس سے بریت نواز شریف کیلئے فائدہ مند ہوگی؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ 1971ء میں سقوط پاکستان ہوا تھا آج سقوط نظام انصاف ہوا ہے.

ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں بریت سے نواز شریف کی الیکشن میں حصہ لینے کی راہ آسان ہوجائے گی، نواز شریف کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس غلط بنایا گیا تو کیس بنانے والے اور سزا دینے والوں کا احتساب بھی ہونا چاہئے،جنرل راحیل شریف نے نواز شریف کو یہ بھی پیشکش کی کہ مجھے توسیع دیدیں آپ کیخلاف پاناما کیس ختم ہوجائے گا۔ 

ارشاد بھٹی نے کہا کہ نواز شریف برطانیہ سے بعد میں نکلے فوائد پہلے ملنا شروع ہوگئے تھے، نواز شریف کی رسک فری ، گارنٹیوں اور فوائد بھری واپسی ہوئی، ایک مفرور مجرم سولہ مہینے ملک چلاتا رہا،یہ نظام اسی مفرور مجرم کو اسلام آباد ایئرپورٹ پرآکر بائیومیٹرک کرواتا رہا، وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتیں پروٹوکول دیتی رہیں، نواز شریف کیخلاف درست طریقے پر تفتیش نہیں ہوئی اسی لیے ایون فیلڈ سے چھوٹ گئے اور العزیزیہ سے بھی چھوٹ جائیں گے۔

اہم خبریں سے مزید