نواب شاہ( بیورو رپورٹ)سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ سکرنڈ کی عدالت نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے رشوت وصولی کا مقدمہ اینٹی کرپشن کورٹ کو منتقل کر دیا سکرنڈ پولیس نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں صہیب مقصود اور عامر یامین سے قومی شاہراہ کیریا اسٹاپ پر کراچی سے ملتان جاتے ہوئے گاڑی روک کر ہراساں کرنے اورآٹھ ہزار روپیہ وصول کرنے کے الزام میں گرفتار چار پولیس اہلکاروں کو جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیاگیا تھا ۔تفصیلات کے مطابق چاروں گرفتار پولیس اہلکاروں کے خلاف درج ایف ائی ار میں کہا گیا کہ کرکٹر صہیب مقصود اور عامر یامین ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے کے بعد بذریعہ سڑک کراچی سے ملتان جا رہے تھے کہ سکرنڈ کے قریب قومی شاہراہ کیریا بس اسٹاپ پر چار پولیس اہلکاروں نے انہیں روکا اور مبینہ طور پر 12ہزار روپے طلب کیے اور رقم کی عدم ادائیگی پر بدتمیزی کی بعد ازاں 8ہزار روپیہ وصول کر کے جانے دیا۔