اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)مسلم لیگ ن سندھ نے الیکشن کمیشن میں درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کی جائے، سندھ نگراں حکومت کا زیادہ تر انتظامی سیٹ اپ پیپلز پارٹی دور کا ہی ہے، پیپلز پارٹی کے لیڈر اور وزراء کے پاس اہم محکموں اور اضلاع کا کنٹرول ہے۔ مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بشیر میمن نے وفد کے ہمراہ چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی۔ مسلم لیگ ن سندھ نے درخواست چیف الیکشن کمیشن کو دی جس میں کہا گیا ہےکہ سندھ نگراں حکومت کا زیادہ تر انتظامی سیٹ اپ پیپلز پارٹی دور کا ہی ہے، پیپلز پارٹی دور میں اہم عہدوں پر تعینات افراد کا ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں تبادلہ کیا گیا ہے۔