• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر کی آبادی کیلئے فراہمی آب کے دو بڑے منصوبے شروع کرنیکا فیصلہ

کراچی(اسد ابن حسن) گوادر انتظامیہ نے شہر کے باسیوں کیلئے فراہمی آب کے دو بڑے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلا منصوبہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب کا ہے جس پر لاگت 20 کروڑ روپے ائے گی۔ دوسرا منصوبہ فراہمی آب و نکاسی آب کی پائپ لائنوں کی بہتری اور تبدیلی کا ہے جس پر اخراجات کا تخمینہ 20 سے 25 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔